بیجنگ میں چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا، جس کی ڈاؤن لوڈ رفتار 9,934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپلوڈ رفتار 1,008 میگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔
اس حیرت انگیز رفتار کی مدد سے تقریباً 20 جی بی کی فور کے مووی محض 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ نئی انٹرنیٹ سروس نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم کامیابی ہے بلکہ اس کے ذریعے صحت، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔