گوگل نے یوٹیوب میوزک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو سننے کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے شامل کیے گئے consistent volume فیچر کی بدولت، اب تمام گانے ایک ہی والیوم پر سننے کے قابل ہوں گے، چاہے ان کا اصل والیوم کم یا زیادہ ہو۔ یہ فیچر خودکار طور پر گانوں کے والیوم لیولز کو ایڈجسٹ کرے گا تاکہ سننے والوں کو کسی قسم کی ناگوار تجربے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل اس فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش کر رہا ہے، اور یہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی ایپ کی سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کی موجودگی کو چیک کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسے فعال کر سکتے ہیں۔