نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

ایک حالیہ تحقیق نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا کو اپنی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو اپنی عمر کے ساتھیوں کے لیے مضر قرار دیا، جبکہ 14 فیصد نے اس کے خود پر منفی اثرات کی نشاندہی کی۔

لڑکیوں نے اس کے اثرات کو زیادہ محسوس کیا، خاص طور پر نیند اور اعتماد پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے کچھ مثبت پہلوؤں کو بھی تسلیم کیا ہے، جیسے کہ 74 فیصد نوجوان اسے دوستوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔

تاہم، والدین نے موجودہ دور کے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بارے میں زیادہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔