چین میں 10 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز: 20 جی بی کی فلم صرف 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ

چین نے دنیا کی جدید ترین 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کر کے تیز ترین ڈیجیٹل رابطے کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ نئی سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9934 Mbps اور اپ لوڈ اسپیڈ 1008 Mbps ہے، جو موجودہ عالمی معیار کو پیچھے چھوڑتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ انٹرنیٹ رفتار اتنی تیز ہے کہ تقریباً 20 جی بی کی فور کے فلم صرف 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے، جو صارفین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف تفریح اور کمیونی کیشن بلکہ تعلیم، طبی تحقیق، اسمارٹ زراعت اور ای ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں میں بھی انقلاب برپا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 جی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مستقبل کی سمارٹ سوسائٹیز کا تصور اب حقیقت کے قریب ہے۔