ایپل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے! اگرچہ آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں لانچ کیا گیا تھا، مگر اب آئی فون 17 کی ابتدائی جھلک ایک یوٹیوب ویڈیو کے ذریعے سامنے آ گئی ہے۔ معروف چینل Unbox Therapy کے میزبان لیوس جارج نے چین میں تیار کیے گئے آئی فون 17 کے ڈمی ماڈلز کو پیش کیا، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فون ایپل کی تاریخ کا سب سے باریک اسمارٹ فون ہو سکتا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 کی موٹائی محض 5.65 ملی میٹر ہو گی، جو اسے ایک پینسل سے بھی زیادہ باریک بناتا ہے۔ اگر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے، تو یہ فون نہ صرف ایپل بلکہ اسمارٹ فون انڈسٹری کا ایک نیا سنگِ میل ہو گا۔
اس سے قبل ایکس (ٹوئٹر) پر بھی ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی فون 17 کا ڈیزائن بالکل مختلف ہو گا، جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز بھی کم کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ماڈل پرو ورژن سے بھی 25 فیصد زیادہ پتلا ہو گا۔