اسلام آباد: سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وبا کے دوران مملکت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سعودی قومی دن کے موقع پر پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کنگ سلمان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج اور کورون وائرس سے ہونے والی بیماری COVID-19 کے خلاف جنگ لڑنے والی طبی ٹیم کی بھی سربراہی کر رہے ہیں۔
وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹر شہزاد کی ٹیم نے کارہائے نمایاں خدمت انجام دیتے ہوئےہسپتال میں کورونا سے بڑھتی ہوئی شرح اموات کو ختم کردیا اور ہسپتال کو پہلا کورونا سے پاکہسپتال بنانے میں کامیاب رہے۔
ڈاکٹر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طبی مہارت کا معترف ہوتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت صحت نے انہیں سعودی قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران بہترین لیڈرشپ ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔
جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز 18 سال قبل سعودی عرب پہنچے تھے اور مختلف ہسپتالوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کنگ ہسپتال میں آئی سی یو انچارج کے عہدے پر فائز ہوئے۔