ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 566 نئے کیسز اور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 اورمجموعی اموات کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔

 

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو گئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں تعداد 15 ہزار 92 اوراسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 470 مریض رپورٹ ہوئے۔