برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑوں کی نسبت 44 فیصد کم ہوتا ہے۔
برطانوی رائل کالج آف چائلڈ ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق بچے اور 20 سال سے کم عمر نوجوان، 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی نسبت کورونا وائرس سے 44 فیصد کم متاثر ہوئے۔
رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی رائل کالج کے صدر رسل وائنر نے کی۔
ان کی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دس سے 14 سال اور اس سے کم عمر بچوں میں بھی بالغوں کی نسبت کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔