نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 543نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔