محکمہ صحت کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پاگئے۔ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوئے تھے، دوماہ سے وہ زیرعلاج تھے، گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے بازی خیل سٹاپ کوہاٹ روڈ پشاورمیں ہوگی۔
ڈاکٹردوست محمد محکمہ صحت میں ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے بطورصوبائی کوآرڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔