عام طور پر سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو ایک ساتھ ملا کر بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے۔
تاہم اس کے برعکس ماہرین صحت نے خبردار کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملاکر نہیں کھانا چاہیے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضم ہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملاکر نہ کھائیں۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایسے کھانوں کو ملاکرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔