اسلام آباد۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید8 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئیں۔
پاکستان میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 98ہزار593تک پہنچ گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کوروناوائرس کے 511مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8,884تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 538مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.1فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے۔
کوروناوائرس کے مریضوں، انتقال کرنے والے مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صوبہ پنجاب ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہزار 655ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 238افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 95,701ہوگئی جبکہ صوبہ میں کوروناوائر س کے فعال کیسز کی تعداد1,725رہ گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 783 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 517 افراد جان کی بازی ہار گئے۔صوبہ سندھ میں اب تک کوروناوائرس کے 130,730مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4,536 رہ گئی۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37ہزار 908ہوچکی ہے۔ صوبے میں 1260افراد چل بسے۔جبکہ صوبہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 36,140ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 508رہ گئی۔
صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 323کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 146مریض چل بسے۔بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس کے 14,233مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 944ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 16ہزار713ہوگئی، جبکہ اموات کی تعداد 183 تک جاپہنچی۔
اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے 15,983مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے ایکٹیومریضوں کی تعداد 547رہ گئی۔ گلگت بلتستان میں اب تک 3ہزار816 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 88افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 3,411مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 317رہ گئی۔ آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار776ہوچکی ہے جبکہ 75افراد جان کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کوروناوائرس کے 2,395مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 306رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35ہزار071ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں ا ب تک کوروناوائرس کے کل 36لاکھ 15ہزار 244ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کے لئے سہولیات ہیں۔