کورونا روک تھام، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئے ایس او پیزجاری

 

اسلام آباد۔وزارت صحت نے کورونا کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کیٹگری بنادی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کوکورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جبکہ کیٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو 96گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لیناہوگی اور  تمام انٹرنیشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اوربیماری کی معلومات دینا ہوں گی۔

سی اے اے کی اے کیٹگری میں آسٹریلیا،کینیڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ترکی، سعودی عرب اور یورپ کے کچھ ممالک شامل ہیں جبکہ امریکا، بھارت، یواے ای، برازیل، روس، اسپین، کولمبیا، پیرو، ارجنٹینا، میکسیکو، جنوبی افریقا اور دیگرممالک کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی اے اے اعلامیے کے مطابق تمام انٹرنیشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اور بیماری کی معلومات دینا ہوں گی  جبکہ ٹیسٹ رپورٹ نہ ہونے پر بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ایس اوپیزپر عملدرآمدکرنا ہوگا اور ذمہ داری ائیرلائنز پر ہوگی جبکہ تمام مسافروں کو اسکریننگ فارم پرکرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔