سٹاک ہو م۔امسال طب کا نوبل انعام دو امریکی محققین ہاروی آلٹر اور چارلس رائس اور ان کے برطانوی ساتھی مائیکل ہاٹن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم میں نوبل کمیٹی نے اعلان کیا کہ ان محققین کو یہ اعزاز ہیپاٹائٹس سی وائرس کی دریافت پر دیا گیا ہے، جس کی بدولت ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن ہوا۔
طب کے اس اعلیٰ ترین ایوارڈ کے ساتھ دس ملین سویڈش کرونے کی رقم بطور انعام بھی دی جاتی ہے۔ جو تقریبا 9 لاکھ پچاس ہزار یورو کے برابر بنتی ہے۔
بدھ کو فزکس اور کیمسٹری، جمعرات کو لٹریچر کے لیے اور جمعہ کو نوبل امن انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔