نیو یارک۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایک 'انتہائی محتاط اندازے‘ کے مطابق دنیا میں تقریباً ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ممکنہ تعداد دنیا میں موجودہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے۔
دنیا میں اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کووڈ 19سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یورپ میں اور روس میں دوبارہ کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ بھارت میں اس وقت دنیا میں روزانہ سب سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں، جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔