نیویارک۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوبورڈ سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہناتھا کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔
واضع رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔