نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہوگئی ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 272، سندھ میں ایک لاکھ 39 ہزار 195، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9 جب کہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کا شکار مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6544 ہوگئی۔ 3 لاکھ 2 ہزار 275 مریض اب تک اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 115 ہے۔