اسلام آباد۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6544ہو گئی، مصدقہ کیسز تین لاکھ 16ہزار 934 ہو گئے۔
جمعرات کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید9افراد زندگی کی بازی ہار گئے،کل اموات 6544ہو گئیں۔
ملک بھر میں 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 16ہزار 934تک پہنچ چکی ہے جن میں سے تین لاکھ دو ہزار 375مکمل طور پر صحتیا ب ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 31168ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 37لاکھ 61ہزار 389ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.4فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1,087مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کوروناوائرس کیسز کی تعداد8,015رہ گئی،، ملک بھر میں کورونااوائرس کے 497مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ کورو ناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز، انتقال کرنے والے مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب ملک میں دوسرے نمبر پر ہے پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 272ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 247 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39ہزار 195 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 535 افراد جان کی بازی ہار گئے۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 38 ہزار 175ہوچکی ہے۔ صوبے میں 1263 افراد چل بسے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 460کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 146 مریض چل بسے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد17,009 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 187 تک جاپہنچی۔
گلگت بلتستان میں اب تک 3ہزار886 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 89افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار937 ہوچکی ہے جبکہ 77 افراد جان کی بازی ہار گئے۔