موسم سرما، کورونا سمیت 7بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا 

 اسلام آباد۔قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق خبردار کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، متعلقہ ادارے کورونا، کانگو، ڈینگی، پولیو، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو اور ٹائیفائیڈ کے بارے اقدامات کریں۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے متوقع موسمی امراض سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کامقصدمتوقع موسمی امراض سے متعلق آگاہی پیداکرنا اور متوقع موسمی امراض سیبروقت خبردارکرناہے۔ 

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام موسمی امراض سے متعلق احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور متعلقہ ادارے صحت عامہ سے متعلق ممکنہ خطرات پر نظر رکھیں۔

 این آئی ایچ نے کہا کہ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے، بروقت اقدامات سے موسمی امراض کے نقصانات میں کمی ممکن ہے۔

 متعلقہ ادارے کورونا، کانگو،ڈینگی،پولیو، خناق، کالی کھانسی، موسمی فلو، ٹائیفائیڈ کے بارے اقدامات کریں جبکہ ایبولاوائرس سے عالمی صحت عامہ کوخطرات لاحق ہیں۔