اسلام آباد۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 671 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 615, پنجاب میں 11 ہزار 957, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 401, اسلام آباد میں 4 ہزار 658, بلوچستان میں 1 ہزار 245,گلگت بلتستان میں 503، آزاد کشمیر میں 286 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 62 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 69 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991, بلوچستان میں 15 ہزار 498, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 17 ہزار 210, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273، پنجاب میں 1 لاکھ 484 اور سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 910 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 558 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 543 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 2 ہزار 252 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263 اموات،اسلام آباد میں کل 188 اموات،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 77 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 38 لاکھ 28 ہزار 952 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 781 مریض زیر علاج ہیں۔