کورونا کیسز بڑھنے پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایت

وزارت قومی صحت نے کورونا کیسز میں اضافہ پر  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف گلیاں سیل کرنےکی ہدایت کر دی۔ اس متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد نےڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کوروناکی سرویلنس جاری ہے، مختلف سیکٹرز کی بعض گلیوں میں کوروناکیسزسامنےآئےہیں، سیکٹرجی ٹین فور،جی نائن فور،آئی ایٹ ٹومیں کیس سامنےآئےہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ سیکٹرزمیں کوروناٹیسٹ کیلئےسیمپلنگ جاری ہے، جی نائن فور،جی ٹین فور،آئی ایٹ، جی ٹین فورکی38،44،45،46،47اور48گلیوں کوسیل کیاجائے، سیکٹرآئی ایٹ ٹوکی گلیاں 25،29، سیکٹرجی نائن فور کی85، 89گلیاں سیل کی جائیں۔

ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سےکوروناکےپھیلاؤمیں کمی ممکن ہے۔