اسلام آ باد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیرسے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی میں قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں مہنگائی بین الاقوامی منڈی میں دالوں اور پام آئل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تو نہیں ہے۔
وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ہم غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے تمام ریاستی اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پالیسی نافذ کریں گے۔