اسلام آباد۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 12 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6570 ہو گئی،666 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ18ہزار932ہو گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے 666 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک میں اس وقت وائرس سے متاثرہ 483 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8904 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 396 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
پاکستان میں وائرس کے باعث انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1 فیصد ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 95.1 فیصد ہے۔
کورونا وائرس کے کل تصدیق شدہ کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں، انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 257 اور سندھ میں 2 ہزار 549 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔
اس وقت تک پاکستان میں کورونا وائرس کے کل تصدیق شدہ تین لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو بتیس ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ تین ہزار چار سو اٹھاون ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 ہزار آٹھ سو ترانوے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پاکستان میں اب تک کل 38 لاکھ 57 ہزار 8 سو 45 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔