اسلام آباد۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی، اسلام آباد، اور آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6ہفتے سے کورنا کے مثبت کیسز کی اوسط تعداد میں 2فیصد کمی رہی تا ہم پچھلے ہفتے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 2فیصد سے زاہد رہی۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔
ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے