اسلام آباد۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 10مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد 6,580ہو گئی۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 385نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت ملک میں کو رواناوائرس کے 491مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد تین لاکھ 19ہزار317ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ چار ہزار 185ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 26,951ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل 38لاکھ 84ہزار796ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ملک میں کورواناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8,552تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.3فیصد ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 727مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز، اموات، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ764ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 258 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صوبہ میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد96,945تک پہنچ گئی جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1,561رہ گئی جبکہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ40 ہزار294 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 555 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
صوبہ سندھ میں اب تک کوروناوائرس کے 132,933مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4,806رہ گئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 38 ہزار348 ہوچکی ہے۔
صوبے میں 1264 افراد چل بسے۔خیبرپختونخوااب تک کوروناوائرسے کے 36,591مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 493رہ گئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 15ہزار 525 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 146 مریض چل بسے۔
بلوچستان میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 15,202تک پہنچ گئی جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 177رہ گئی ہے جو ملک کے میں سب سے کم ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 17 ہزار 331، جبکہ اموات کی تعداد 189 تک جاپہنچی۔اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے 16,367مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے جبکہ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 775تک پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہزار937 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 90افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے 3,623مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد224رہ گئی۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 ہزار118 ہوچکی ہے جبکہ 78 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اب تک آزاد کشمیر میں 2524مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 516تک پہنچ گئی۔