کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد مریضوں کے دل میں پراسرار طور پر سوجن کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے مخصوص مریضوں پر مشاہدہ کرکے یہ دریافت کیا کہ ہر 3 میں سے 2 مریضوں کے دل میں سوجن کووڈ 19 سے صحتیابی کے 71 دن بعد بھی موجود رہی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب مریضوں کو دماغی دھند کا بھی سامنا ہے جن میں مختلف دماغی افعال کے مسائل بشمول یادداشت کی محرومی، توجہ مرکوز کرنے میں مشکل اور روزمرہ کے کام کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اثرات کا ہزاروں مریضوں کو سامنا ہے اور دماغی دھند سے متعلق اب تک اصل وجہ دریافت نہیں کی جاسکی۔