اسلام آباد۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار588 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 531نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ19 ہزار848 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کید3لاکھ4ہزار609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار651 رہ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 264 اور سندھ میں 2 ہزار 556 اموات ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار428 ہو گئی ہے۔
پنجاب ایک لاکھ 892، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 534، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔