کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 50 روز کے دوران بلند ترین ہے۔ اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 50 روز کے دوران بلند ترین ہے جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ موقع ہے ہم سب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو سنجیدہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری صورت میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز یعنی 14 اکتوبر کو کو کورونا وائرس کے31 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔