راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے گروئن انجر ی کا شکار حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے ٹریننگ کا آغاز کردیا لیکن دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہوا تو عثمان قادر کو میچ کھیلنے کا موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
منتخب اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عابد علی،فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسی خان شامل ہیں۔