جمیکا:ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کرس گیل نے دنیائے کرکٹ میں ریکارڈ بنا لیا۔ وہ ٹی20 کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا ہزارواں چھکا آئی پی ایل میچ کے دوران لگایا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے چوکوں کی تعداد ایک ہزار41 ہے۔
کرس گیل سے جب اس ریکارڈ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو اپنی لگن اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس ریکارڈ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
41سالہ کرس گیل نے آئی پی ایل کے جس میچ میں ریکارڈ بنایا اس میچ میں انہوں نے انفرادی طور پر 99 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے البتہ ان کی ٹیم وہ میچ نہیں جیت سکی‘کرس گیل نے اپنی کامیابیوں کو صرف اور صرف محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کی کوشش کرینگے۔