دوسرے ون ڈے میچ میں بھی زمبابوے کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

 زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا اور ابتدائی 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 68 رنز سکور کیے۔ 

عابد علی 22 رنز بنا کر چسورو کے ہاتھوں پویلین لوٹے، امام الحق مسلسل دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری سے صرف ایک رنز پہلے چسورو کی دوسری وکٹ بنے۔

حیدر علی نے جارحانہ بلے باز کرتے ہوئے 29 رنز بنائے، وہ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

 بابر اعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی،وہ 77 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے مقررہ ہدف 36 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پوراکرکے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابتدا سے ہی جاری رہا اور سین ولیمز اور برینڈن ٹیلر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔


سین ولیمز نے 75 جب کہ برینڈن ٹیلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، برین چری نے بھی 25 رنز بنائے۔تاہم مہمان ٹیم 46 ویں اوور میں 206 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ موسیٰ خان کے حصے میں دو وکٹ آئے۔ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے ہدف کے تعاقب امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا مستحکم ؤغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑے اور عابد علی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

امام الحق 49، حیدر علی 29 اور محمد رضوان ایک رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ 


بابر اعظم کے ناقابل شکست 77 رنز کی بدولت گرین شرٹس نے باآسانی207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یوں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔   

پاکستان کے افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ 

سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔