لاہور:جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی بھی پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں وہ پانچویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے پشاور زلمی کی نمائندگی کرینگے۔
انہیں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنا یا گیا ہے جو اپنی قومی ٹیم میں مصروفیت کے باعث پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار میچز میں کْل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے،جس میں جنوبی افریقا کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلا دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔
ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقاکی نمائندگی کرچکے ہیں۔
فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔