راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سکواڈ میں تین نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ظفر گوہر، عبداللہ شفیق، محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے، گزششتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔
قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور ظفر گوہر شامل ہیں۔
فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین ا?فریدی، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔