جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا۔ پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پرویز خٹک نےپشتو زبان میں اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی چینی چوری میں نام آیا تو بھاگ کرلندن جا کر بیٹھ گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

چینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب بھی کیا تھا لیکن وہ گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک موجود ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔