شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دبئی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا اعلان کردیا، شین واٹسن دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے تھے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، واضح رہے کہ شین واٹسن نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

 

شین واٹسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا، انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2011 میں شین واٹسن کو قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے باؤنسرز کے ذریعے پریشان کیا تھا۔

شین واٹسن وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دئیے تھے، وہاب کی گیند پر واٹسن کا کیچ راحت علی نے ڈراپ کیا تھا۔