پشاور: قومی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے۔ سابق ہاکی کپتان عبدالرشید کی عمر 79 برس تھی اور وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔
عبدالرشید جونیئر اولمپک گیمز میں گولڈ، سلور، برونز میڈل لینے والے واحد لیجنڈ کھلاڑی تھے۔رشید جونیئرہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے منیجر بھی رہے۔
رشید جونیئر کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی ہستپال میں زیر علاج تھے جبکہ رشید جونیئر کی بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہ کی گئی۔
1968 اور 1972 میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئرسب سے زیادہ گول سکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے وقت تک پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 96 گول کیے تھے۔