ابو ظہبی: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابو ظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح۔‘
اوئن مورگن کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ خلیجی ملک کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کررہے ہیں۔
مسجد کے دورے کے موقع پر مورگن کی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اوئن مورگن متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں شریک ہیں، وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
انگلش کپتان کی کپتانی میں کولکتہ کی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔