پشاور، ماسک لازمی، کاروبار رات 10بجے بند کرنے کا اعلان

پشاور: کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکو مت نے اہم اقدامات کا اعلان کردیا ہے ٗ جس کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں کاروبار رات دس بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا و قبائلی امور کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکریز اورشادی ہالز رات 10 بجے بند ہونگے، حجام کی دکانیں بھی رات دس بجے تک کھلی رہیں گی، شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 فارمیسی، تندور، گراسری شاپس،کلینک، ہسپتال، پٹرول اور سی این جی پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، تمام پارکس شام چھ بجے بند ہوجائیں گے، اعلامی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔