وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پررد عمل میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول کو پتا چل گیا ہے ن لیگ انہیں استعمال کررہی ہے۔ان کا کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی ایسے بیانیے کا حصہ نہیں بنے گی جس سے دشمن خوش ہو۔
شبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کی مختلف جماعتوں کا مختلف ایجنڈا ہے، اور اس میں شامل پارٹیاں آہستہ آہستہ پی ڈی ایم بیانیے سے لاتعلقی ظاہرکررہی ہیں، جو کریک نظرآرہے تھے وہ اب ٹوٹنے شروع ہو گئے ہیں، ہمارے لئے اہم ہمیشہ پاکستان اوراس کے ادارے رہے ہیں۔