اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانےکی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کرےگا، جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔