بابراعظم رواں سال ٹونٹی ٹونٹی  میں 1000 رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے

راولپنڈی : قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم رواں سال ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1000 رنز سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے دوران رواں سال ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے ، بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگز میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں

 اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے لوکیش راہول کا ہے جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگز میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے سٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں ، آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس سٹوئنس رواں سال اب تک 31 اننگز میں 39.50 کی اوسط اور 142.77 کے سٹرائیک ریٹ سے 948 رنز سکور کرچکے ہیں،

 

انگلش اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز رواں سال اب تک 28 اننگز میں 34.42 کی اوسط اور 152.73 کے سٹرائیک ریٹ سے 895 رنز بنا چکے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک رواں سال اب تک 39.40 کی اوسط اور 134.93 کے سٹرائیک ریٹ سے 788 رنز سکور کرچکے ہیں۔