اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کیلئے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔