جس تحریک کو آئے روزنئے میثاق کی ضرورت ہواْسکا کوئی مستقبل نہیں، سینیٹر شبلی فراز 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ جس تحریک کو آئے روزنئے میثاق کی ضرورت پڑ تی ہواْس کا کوئی مستقبل نہیں۔

 ظاہر ہوا کہ یہ نہیں جانتے کہ کرنا کیا ہے؟ یہ اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، ہوس اقتدار میں نیا میثاق بناکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہوگی۔

 جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا صاحب معاشی بحران پیداکرنے والے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے، اْن سے پوچھتے، ایسا کیوں کیا؟۔

 پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، آج معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ مولانا صاحب! حقیقی آئینی جمہوری نظام نہیں تو پھرآپ قومی اسمبلی سے باہر اور آپ کا بیٹا ممبر کیسے ہے؟ 

، سینیٹر شبلی فراز نے کہا آئینی جمہوری نظام نہیں تو اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان کے انتخابات کیوں لڑ رہی ہیں؟۔ شاہد خاقان عباسی آبائی حلقے سے ہاریں تو دھاندلی، لاہور سے جیتیں تو انتخابات شفاف؟ قوم سیاسی منافقت اور دوغلے پن سے بے زار ہوچکی ہے۔