کراچی:مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دھمکیوں کے الزامات خارج کردیئے۔
پیر کوکراچی سٹی کورٹ میں مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزارقائد کی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کرادیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا، چالان میں کہا گیا کہ کال ریکارڈکیمطابق مدعی واقعے کے وقت مزارقائدپرنہیں تھا، مزار قائدکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں۔
چالان میں کہا گیا کہ مریم نوازکی مزارقائدحاضری کے وقت مزارعام شہریوں کیلئے بند تھا، پولیس نے املاک کونقصان پہنچانے،دھمکیوں کیالزامات خارج کردیئے۔
استغاثہ نے کہا ہے کہ مزار قائدسیفٹی اینڈ مین ٹیننس آرڈننس دائرہ اختیار میں نہیں، ایس ایچ اوچاہے تومزار قائد آرڈیننس کیلئے علیحدہ کیس داخل کرسکتاہے۔
محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے ہوئے چالان کو بی کلاس کردیا۔