گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی اجازت مل گئی۔
پیپلز پارٹی کی اپیل پر سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کا فیصلہ 12 نومبر تک معطل کردیا جس کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کو انتخابی مہم کی اجازت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔