قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئیں

کراچی:بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 میں شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان آئی ہیں۔

 خیال رہےکہ17مارچ کوکورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل 2020 کو معطل کردیاگیا تھاجسے اب 8 ماہ بعد دوبارہ شروع کیا جارہاہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں14، 15 اور17نومبرکو ہوں گے جس کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شعیب ملک گذشتہ ماہ ہی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔