وزیر داخلہ کے بیان پر معذرت، اے این پی نے ”وفاقی حکومتی جرگہ“ قبول کرلیا، جلسہ ملتوی 

 

پشاور:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے باچا خان مرکز کا دورہ کیا اور،اے این پی کے صدر ایمل ولی اوردیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیرداخلہ نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی،وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ سب پختونوں سے معذرت کرتا ہوں،میری بات کامقصد یہ نہیں تھا جولیاگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ ہم باچا خان مرکز آئے کیونکہ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی، اے این پی نے جرگہ قبول کرلیا ہے، جس پر مشکور ہیں۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ کاکہنا تھا کہ میں نے جس کن ٹیکس سے بات کی اس کا مقصد یہ نہیں تھا جو لیاگیا، سب پختونوں سے معذرت کرتا ہو۔ آج کے جرگے کا پی ڈی ایم کے جلسے سے کوئی تعلق نہیں۔

 وزیر داخلہ اعجاز شاہ کاکہنا تھا کہ موجودہ صورتحال جلسے جلسوں کے لیے موزوں نہیں،صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات واپس لے لئے ہیں، 11 تاریخ کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کر دیاہے۔