اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس 16 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دے دیا جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز نئے بینچ کا حصہ نہیں ہیں جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہیں۔تینوں ججز نے جسٹس فائز عیسٰی کیس کے فیصلے میں اختلافی نوٹ تحریر کیے تھے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ مختلف بار کونسلز نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔