وزیر اعظم نے ملک میں اشیائے خوردونوش کے بحران اور مہنگائی پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔
زرائع کے مطابق وزیراعظم نے بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر اپنی معاشی ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تنقید کرنے کا موقع ملا۔
ملک میں اشیائے خورونوش کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپوزیشن کی تنقید پر وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو تمام ضروری اشیا کی بروقت دستیابی اور سخت نگرانی کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
دفتر وزیراعظم کے مطابق عمران خان نے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام سے ملاقات کی جس میں انہیں اشیائے خورو نوش کی دستیابی، قلت اور قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔