پشاورہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب کسی کے خلاف انکوائری کررہا ہے تو پھر اس کی عزت وقار کا بھی خیال رکھے۔
جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس قیصر رشید نے نیب پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ جب ایک شخص انکوائری میں تعاون کررہا ہے تو پھر اسے کیوں گرفتار کرتے ہیں۔ نیب کسی کے خلاف انکوائری کررہا ہے تو پھر اس کی عزت وقار کا بھی خیال رکھے۔ بعد میں عدالت نے امیر مقام کی عبوری ضمانت میں 18 نومبر تک توسیع کردی۔